7 دسمبر، 2018، 6:22 PM
News ID: 3660256
T T
0 Persons
اوپیک ممالک کا تیل پیداوار کم کرنے پر اتفاق، ایران کو استثنی مل گئی

تہران، 7 دسمبر، ارنا - تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) نے آئندہ چھ مہینے تک تیل پیداوار کی سطح کو 12 لاکھ بیرل تک کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پابندیوں کی وجہ سے اس فیصلے سے استثنی مل گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک ممالک کے دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد یہ اتفاق کیا گیا کہ ایران کے علاوہ تمام اراکین اپنی تیل پیداوار کو 12 لاکھ بیرل تک کم کریں گے.
اس فیصلے کے تحت اوپیک اراکین 8 لاکھ اور نان اوپیک ممبران 4 لاکھ بیرل تیل اپنی پیداوار سے کم کریں گے.
اس کے علاوہ پابندیوں کے پیش نظر ایران کو تیل کم کرنے سے استثنی مل گئی ہے.
ایرانی وزیر تیل نے اوپیک کے 175ویں اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک کا فیصلہ خوش آئند ہے.
اس سے پہلے ''بیژن نامدار زنگنہ'' نے یہ واضح کردیا تھا کہ جب تک ایران کو پابندیوں کا سامنا ہے ہم تیل پیداوار کی سطح میں کمی لانے سے متعلق اوپیک تنظیم کے کسی بھی فیصلے میں شامل نہیں ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ ایران اور اوپیک تنظیم کے درمیان ہمیشہ دیرینہ اور تعمیری تعاون رہا ہے اور ہم نے ہر سطح اور فورم پر اوپیک کے فیصلوں کی حمایت کی ہے مگر آج ایران کو پابندیوں کا سامنا ہے لہذا تیل پیداوار کی سطح سے متعلق کسی بھی فیصلے سے ہمیں استثنی دینی ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@